فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا،آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائ الیکشن بھی نہیں کرائے گا ۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کےلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا،آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا ۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔