ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ میں این اے 243 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر پٹیل کی کامیابی چیلنج کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل کی کامیابی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار شجاعت علی ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا ہے۔
یاد رہے کہ حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 60266 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48690 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی پر آنے والے متعدد سیٹوں کے نتائج عدالت میں چیلنج کیے گئے ہیں۔