کون بنےگاوزیراعظم؟شہبازشریف کے آزاد امیدواروں سےرابطے تیز

کون بنےگاوزیراعظم؟شہبازشریف کے آزاد امیدواروں سےرابطے تیز
کیپشن: کون بنےگاوزیراعظم؟شہبازشریف کے آزاد امیدواروں سےرابطے تیز

ویب ڈیسک: حکومت سازی کا مرحلہ، مسلم لیگ ن نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرلیے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آج مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کا آج اہم اجلاس بلا لیا، مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار شرکت کریں گے،آج اجلاس میں مزید آزاد امیدواروں کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان بھی متوقع ہیں،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 17 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

Watch Live Public News