ویب ڈسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں حکومت بنانے کے حوالے سے اجلاس آج بلایا جائے گا ، اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لئے ڈاکٹر امجد علی، مشتاق غنی اور علی امین گنڈا پور موسٹ فیورٹ ترین امیدوار ہیں۔