(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت اور اس کے نتیجے میں قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی طرف عارضی اقدامات کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ غزہ میں گزشتہ 4 مہینوں کے دوران دیکھنے میں آنے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ کرے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔
پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جرائم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔