نادرا نے بزرگ شہریوں کے لئے تصدیق سروس متعارف کرا دی

نادرا نے بزرگ شہریوں کے لئے تصدیق سروس متعارف کرا دی
لاہور: نادرا کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لئے تصدیق سروس متعارف کرا دی گئی۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ نئی سروس کی بدولت بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے وقت پیش آنے والے مسائل کا یقینی ازالہ ہو گا، بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے، جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔ نادرا کو بزرگ شہریوں کی جانب سے اس طرح کی لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں، تصدیق نہ ہونے کے باعث ایسے افراد کو بینکوں میں اکاونٹ یا رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بزرگ شہریوں کو اس پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر سسٹم آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرے گا۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کل 46 بینک کام کر رہے ہیں، پانچ بینکوں نے سروس شروع کردی ہے جبکہ 4 بینکوں میں ٹیسٹنگ جاری ہے ، مزید 15 بینکوں کو اس سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، باقی 22 بینکوں میں بھی بہت جلد اس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔