شہباز شریف این اے 242 کراچی کی نشست سے دستبردار

شہباز شریف این اے 242 کراچی کی نشست سے دستبردار
کراچی : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف این اے 242 کراچی کی نشست سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز کئی بار ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیاسی مذاکرات ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) مصطفی کمال کو الیکشن لڑوانے کیلئے بضد تھی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر التوا تھا۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسان صابر نے ضلع کیماڑی کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔