پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12جولائی ، 2021
ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز، اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بادل جم کر برسے، گہروں بادلوں نے جل تھل ایک کردیا، تیز بارش کے بعد متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بادل خوب برسے، مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لانڈھی، کورنگی، ملیر، فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، بوندیں گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر۔ لاہور میں سیاہ بادلوں کے ڈیرے، دن میں رات کا سماں، تیز ہوا کےساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بعض علاقوں میں بارش کےباعث بجلی چلی گئی، واسا کی ٹیمیں متحرک، شہر کے 26 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کردیئے، ایم ڈی واسا کہتے ہیں بارش رکنے کے بعد شہر کو فوری کلیئر کردیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم، نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت، کہتے ہیں واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آگئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہوگئی ہے، شہرکے متعدد علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

Watch Live Public News