قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان کا قبضہ

قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان کا قبضہ
قندھار ( ویب ڈیسک ) طالبان کی طرف سے افغانستان میں کامیابیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، اب قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے، قبضے کی ویڈیو جاری کر دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبان قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں فاتحانہ انداز میں چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کی طرف سے کامیابیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، قندھار میںبھارتی قونصل خانے کے عملے کی طرف سے افغانستان سے نکل جانے کے بعد اب طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ سجائے ہوئے قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں نظر آرہے ہیں، جلدی میں بھارتی عملہ قونصل خانے سے اپنا ضروری سامان بھی لے جانا بھول گیا یا جلدی میں جاتے ہوئے انہیں اس کا وقت نہیں ملا، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے بھارتی قونصل خانے کے عملے کا سامان بھی وہیں پر بکھرا ہوا ہے۔

Watch Live Public News