اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا پاکستان امریکہ کے ساتھ صرف امن کا شراکت دار ہوگا۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔ مریم صفدر کو کشمیر کے حوالے سے کچھ علم نہیں ہے۔ وفاقی وزیر حماداظہر اور مشیر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے عالمی برادری نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ صرف امن کا شراکت دار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے آزاد کشمیر کے ہر حلقہ میں اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔ پیپلزپارٹی کے صرف 8 امیدوار آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو کشمیر کے حوالے سے کچھ علم نہیں ہے۔ شہبازشریف کو چاہیے کہ وہ 25 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا جواب دیں۔ شہبازشریف کی پریس کانفرنس سے توقع تھی کہ وہ اپنی کرپشن کے حوالے وضاحت کریں گے۔ چودھری فواد حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں قبل ازوقت دھاندلی کا شوشہ سمجھ سے باہر ہے۔ گزشتہ 3سال کے دوران قومی احتساب بیورو نے 427 ارب ریکور کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ہائی پروفائل مقدمات کی اوپن ٹرائل کی اپیل ہے۔ نظام عدل پر عوام کے اعتماد کی بحالی وقت کا تقاضا ہے۔ عدالتی اصلاحات پر عمل ہور ہا ہے۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے پیشکش کی کہ اپوزیشن انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے کیونکہ بعض اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگا دی گئی ہے۔ افغانستان میں خانہ جنگی کی صورت میں مہاجرین سے متعلق وزیر داخلہ کی صدارت میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے۔