چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو 'دادی اماں' کہہ دیا

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو 'دادی اماں' کہہ دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چئیرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو “ دادی اماں “کا خطاب دے دیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے گھریلو ملازمین کی ملازمت کو باضابطہ بنانے کا بل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دادای اماں بل پیش کریں۔ شیری رحمان نے اپنی نشست پر کھڑے ہوتے ہوئے حکومتی بینچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دادای اماں کہا گیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ کے ریمارکس پر تمام سینیٹرز نے قہقہ لگا دیا۔ قبل ازیں ایوان بالا نے زیر حراست تشدد اور ہلاکت روکنے کا بل 2021 منظور کر لیا۔ بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے بل کی حمایت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔