مظفرآباد ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں خصوصاً وادی نیلم میں 19 جولائی سے لے کر 26 جولائی تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق تمام گیسٹ ہاؤسز کو بھی بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ گیسٹ ہاؤسز مالکان کو 19 سے 26 جولائی کے درمیان کی گئی ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔