ویب ڈیسک: سیاحت، تفریح اور مہم جوئی سے متعلق مشہور فرانس کی معروف ویب سائٹ کی جانب سے پاکستان کی شاہراہ قراقرم کو دنیا کی 15 خوبصورت ترین شاہراہوں میں شامل کر لیا گیا۔ وکی کیمپرز نامی ویب سائیٹ پر نے لکھا ہے کہ شاہراہ قراقرم دنیا موجود بلند ترین شاہراہوں میں دوسرے نمبر ہے جو 4 ہزار 693 میٹر کی اونچائی پر تعمیر ہوئی اور چین کو پاکستان سے ملاتی ہے۔ قراقرم پہاڑی سلسلہ ایسی چوٹیاں بھی ہیں جو سات ہزار میٹر سے بھی زیادہ بلند ہیں۔اس شاہراہ کے دلکش مناظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ دنیا میں موجود دیگر خوبصورت شاہراہ میں ناروے کی اٹلانٹک روڈ شامل ہے مراکش کے مشرق میں واقع ڈیڈس گورجس روڈ ہے بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ سپین کی ٹی ایف سانٹا کروز ڈی ٹینیرف نامی سڑک کو دیکھنے والے سحر زدہ ہو جائے۔ بلاشبہ سپین دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت ترین شاہراہیں رکھنے والا ملک ہے۔ فرانس کی میلو وائڈکٹ، کینیڈا کی آئس فیلڈز پرمنڈ (آٹو رائٹ 93)، ارجنٹائن کی آر این 40، جنوبی افریقہ کی سڑکوں سمیت ڈینالی ہائی وے یا الاسکا روٹ ایٹ وغیرہ دنیا کی خوبصورت ترین شاہراہوں کے طور پر تسلیم کی جاتی ہیں۔