دہشت گردوں کا ژوب گیریژن بلوچستان پر حملہ، 3 دہشتگردہلاک،4جوان شہید

دہشت گردوں کا ژوب گیریژن بلوچستان پر حملہ، 3 دہشتگردہلاک،4جوان شہید
راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گردوں نے ژوب گیریژن پر حملہ کردیا ، فائرنگ کےتبادلہ میں3 دہشتگردہلاک جبکہ 4جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔