گوتم گھمبیر کا پہلا امتحان، بھارت سری لنکا ون ڈے ٹی-20سیریزشیڈول کا اعلان

india sri lanka t20 1day schedule announced
کیپشن: india sri lanka t20 1day schedule announced
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارت اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ٹی-20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دورہ سری لنکا کا آغاز ٹی-20 سیریز سے ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔  بھارت کو سری لنکا کے دورے پر 3 ٹی-20 ور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

بھارت سری لنکا کے خلاف 26 اور 27 جولائی کو لگاتار دو دن ٹی-20 میچ کھیلے گا جبکہ اس سیریز کا آخری میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم اگست کو ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 4 اور 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی-20 سیریز کے تینوں میچ پالے کیلے میں کھیلے جائیں گے اور تینوں ون ڈے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
 گوتم گمبھیر کا بطور  بھارتی کوچ یہ پہلا دورہ ہوگا۔  یادرہےمنگل کی شام ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے گمبھیر کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔ 
  بھارت نے اس سے قبل جولائی 2021 میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ شیکھر دھون اس دورے پر بھارتی ٹیم کے کپتان تھے جبکہ راہل ڈریوڈ قائم مقام کوچ کے طور پر اس دورے پر گئے تھے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ فی الحال، ٹیم انڈیا زمبابوے میں پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیل رہی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں لیگ مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ فی الحال اس کے کھلاڑی لنکا پریمیئر لیگ میں ہاتھ آزما رہے ہیں۔
 

Watch Live Public News