شاہین شاہ آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شاہین شاہ آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
کیپشن: A small guest is expected to arrive at Shaheen Shah Afridi's house

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جبکہ اس حوالے سے خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے کی ولادت کے باعث شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے بتانا تھا کہ شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتوں بعد ہی بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کھلاڑی بچے کی ولادت تک اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے انجام پائی تھی۔

جبکہ حال ہی میں برمنگھم میں ہونے والے سینئر کرکٹرز لیگ میں شاہین آفریدی اور اہلیہ شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے پہنچے تھے، جہاں دونوں کے درمیان محبت بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News