چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحیی آفریدی نے 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسی کی جگہ جسٹس یحیی آفریدی کا نام اپڈیٹ کر دیا گیا،ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بعد سینئیر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے،جسٹس یحی آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کا چیمبر سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری،اڈیالہ سے اہم خبرآگئی

چیف جسٹس یحیی آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم نے چیف جسٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

قبل ازیں ایوان صدرمیں حلف برداری تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے  جسٹس یحیی آفریدی سے حلف لیا، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب شرکت کی۔

Watch Live Public News