پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری،اڈیالہ سے اہم خبرآگئی

پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری،اڈیالہ سے اہم خبرآگئی
کیپشن: پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری،اڈیالہ سے اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہونگی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی،رواں ماہ 4 اکتوبر سے سیکورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب بھی شامل

جیل ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی،سیکورٹی کے پیش نظر جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھیں۔

Watch Live Public News