ویب ڈیسک: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دیدی گئی۔ پہلے انتظامی حکمنامے کے مطابق جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے، نامزد چیف جسٹس کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کریں گے ، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کیلئے بیرون روانہ ہوچکے ہیں جس کے سبب وہ فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج جمعے کے روز ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا ہے۔ جس کی ادائیگی وہ اپنی جیب سے کریں گے۔