جماعت اسلامی کافیصلےکاخیرمقدم،اب فارم 45 کا بھی فیصلہ ہوناچاہیے،حافظ نعیم

جماعت اسلامی کافیصلےکاخیرمقدم،اب فارم 45 کا بھی فیصلہ ہوناچاہیے،حافظ نعیم
کیپشن: جماعت اسلامی کافیصلےکاخیرمقدم،اب فارم 45 کا بھی فیصلہ ہوناچاہیے،حافظ نعیم

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے"۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ‏ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،‏الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے،‏فیصلہ سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی،جو جمہور یت کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں۔

حافظ نعیم الرحمن  نے مزید کہا کہ کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں،‏یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے،اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

Watch Live Public News