(ویب ڈیسک ) محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی گریڈ 1 سے 16 تک 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجود بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ، تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
پنجاب کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، یکم جولائی 2024 کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد پنشن میں اضافہ نہیں ملے گا۔
پنجاب حکومت کے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کر دیا گیا۔