حجرہ شاہ مقیم :معصوم بچہ دوران ڈکیتی قتل 

حجرہ شاہ مقیم :معصوم بچہ دوران ڈکیتی قتل 

ویب ڈیسک: حجرہ شاہ مقیم میں دوران ڈکیتی بے رحمی کے ساتھ معصوم بچے کا قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے پسٹل کا بٹ مار کر 2 ماہ کے بچے کو قتل کردیا۔ زوہیب اپنے والدین  کے ساتھ موٹر سائیکل پربازار سے اپنے گھر جا رہا تھاکہ مسلح ڈاکووں نے روک لیا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر بٹ مارا جو بچے کے سرپر لگا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News