آننت امبانی کی شادی، معاوضہ میں نائجیرین ریپر ریما نے جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا

آننت امبانی کی شادی، معاوضہ میں نائجیرین ریپر ریما نے جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: نائجیرین گلوکار و ریپر ریما بھارت کی سب سے مہنگی شادی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے ممبئی پہنچ گئے۔

تفصیلات  کے مطابق مقبول گانے ’کام ڈاؤن‘ کے گلوکار ریما امبانیز کی شادی میں پرفارم کیں گے۔

انہیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایک گانا گانے کے لیے 25 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ان کی شادی میں شرکت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی نامور بین الاقوامی شخصیات بھارت پہنچ رہی ہیں۔

Watch Live Public News