تبادلے کی خوشی میں سب انسپکٹر کا تھانے میں جشن

تبادلے کی خوشی میں سب انسپکٹر کا تھانے میں جشن
کراچی ( پبلک نیوز) سب انسپکٹر کا تبادلے کی خوشی میں کراچی کے تھانے میں جشن کا انعقاد ٗ سرکاری عمارت میں سب انسپکٹر کا دیگر اہلکاروں کے ساتھ موسیقی پر رقص ٗ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عابد شاہ کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹرانسفر پر بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے اس موقع پر پولیس سٹیشن میں ہی دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوشی منانے کا اہتمام کر لیا ٗ سب انسپکٹر کا تبادلہ ضلع غربی میں کیا گیا تھا مگر ایک مہینہ میں ہی سب انسپکٹر کی ضلع وسطی میں تعیناتی ہو گئی ۔ سب انسپکٹر عابد شاہ اور دیگر عملے کی طرف سے تھانے کی عمارت میں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی پولیس حکام نے فوری طور پر ایکشن لے لیا ٗ ڈی آئی جی نے ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر عابد کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔اس حوالے سے معطل سب انسپکٹر عابد شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے ٗ یہ میری سالگرہ کی ویڈیو تھی جسے تبادلے کی ویڈیو سمجھ کر غلط رنگ دیا گیا ٗ اس سلسلہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کروں گا ۔

Watch Live Public News