ایک اور ٹؤئٹ میں عامر لیاقت حسین نے ناقدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!! دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ انہوں نے شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، انہوں نے ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے، اللہ نے ایک سے زائد شادیوں کا حکم دیا ہے، ہم بھارت سے ہجرت کرکے ضرور آئے ہیں لیکن بھارتی کلچر کو اپنے اوپر سوار نہ کریں ، بھارت میں ایک شادی پر اکتفا کیا جاتا ہے لیکن اسلام زیادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، لوگ پہلی بیوی سے ڈر کر دوسری شادی نہیں کرتے، جو بھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے وہ اللہ سے ڈرے اور بیوی سے نہ ڈرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک چوتھی شادی کی گنجائش بھی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسمبلی میں دوسری شادی کے حوالے سے بل لائے تو بہت سے لوگ اپنے بل میں چھپ جائیں گے، فیملی لاز میں ترامیم کی ضرورت ہے، عائلی قوانین کا پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ تو ایوب خان نے اپنی بیٹی کیلئے اس وقت بنائے تھے جب ان کے داماد نے دوسری شادی کی تھی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب جنوبی پنجاب کے داماد ہوگئے ہیں تو کیا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بھی کام کریں گے، اس سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس شادی سے دو محروم قومیں ایک ہوئی ہیں، یعنی سرائیکی اور مہاجر، دونوں ہی کے صوبے کے بارے میں سوچیں گے، قائد اعظم نے بھی اپنے 14 نکات میں کہا تھا کہ کراچی کو ممبئی سے علیحدہ کیا جائے، کراچی کبھی سندھ کا حصہ تھا ہی نہیں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی۔وزیراعظم کا مشکور جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب! @ImranKhanPTI @UKPTIOfficial @PTI_KHI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گذشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی ایک تاریک سرنگ سے گزرچکے ہیں جو ایک غلط موڑ تھا۔View this post on Instagram
دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عامر لیاقت سےعلیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا‘۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت حسین نے پبلک نیوز سے گفتگو میں انکشاف کر دیا تھا کہ میں ضرور تیسری شادی کروںگا. ان کا کہنا تھا کہ میرے کپتان عمران خان نے بھی تین شادیاں کیں، اس لئے میںبھی اتنی ہی شادیاں کروںگا. پبلک نیوز نیوز سے گفتگو مین عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا تھا کہ ابھی میری دو شادیاں ہوئی ہیں لیکن تیسری بھی ضرور کروں گا۔ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں، جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔ ہلکے پھلکے موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے قربتیں بڑھ چکی ہیں۔ پارٹی سے استعفے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے موقع نہیں دیا جا رہا تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ پھر میرا فائدہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک عمران خان کیساتھ رہوں گا۔ تحریک انصاف ہی میری آخری جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا مستقبل تحریک انصاف ہی ہے۔ آئندہ حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے کیونکہ اپوزیشن بکھری، ٹوٹی ہوئی لولی لنگڑی اور عجیب سی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ان میں کانا راجہ ہیں۔View this post on Instagram
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کوئی بھی پریشانی ہو لیکن آپ امید کیساتھ جڑے رہتے ہیں، عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ جلد یا بدیر اس ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔ اپنی تیسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کیلئے جب لڑکی کا انتخاب کرتا ہوں تو اس کی عمر دیکھتا ہوں، میری موجودہ اہلیہ طوبیٰ محض 24 سال کی ہیں، جب تیسری بیوی لائوں گا تو وہ کم از کم 20، 21 سال کی ہونگی۔View this post on Instagram