خسرو بختیار و بھائی کیخلاف نیب تحقیقات کی درخواست مسترد

خسرو بختیار و بھائی کیخلاف نیب تحقیقات کی درخواست مسترد
لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت لاہور نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف نیب تحقیقات مکمل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے درخواست کو مسترد کیا۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 2018 میں خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف انکوائری ملتان میں ہوئی۔ اعلیٰ عدالت نے قانون کے مطابق کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نیب نے عدالتی احکامات کے باوجود ریفرنس بھائیوں کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کیں۔استدعا کی گئی کہ عدالت نیب حکام سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کرے۔واضح رہے کہ نیب نے آج سکھر میں سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ جو رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں کو گرفتار کر لیا۔ خورشید شاہ پہلے ہی حراست میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔