پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 12جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 12جون 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیر اعلیٰ آفس میں 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اورترجیحات پر غور کیا گیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اونٹاریو واقعہ سے پاکستان کا ہر شہری افسردہ ہے۔ نفرت پھلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔ اونٹاریو واقعہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے

سعودی عرب نے رواں برس غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دینے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کے لیے اختراعی اقدامات کا فیصلہ، اضلاع میں ڈورٹو ڈور اور ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سمیت دیگر تجاویز پر غور

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پر کورونا کیسز کے باعث ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ دوبئی سے پاکستان آنیوالی پروز کے 34 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔