حکومت کا تعلیمی وظیفوں کا اعلان، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟

حکومت کا تعلیمی وظیفوں کا اعلان، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں جہاں دیگر بڑے بڑے اعلان کیے گئے وہیں طلبہ و طالبات کے لیے وظائف کا بھی اعلان کیا ہے۔ مستحق طالب علم تعلیمی اخراجات کے لیے اپلائی کرتے ہوئے وظیفے حاصل کر سکتے ہیں۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے وظائف کی غرض سے شروع کیا جانے والا پروگرام صرف پرائمری سطح تک تھا۔ اس پروگرام نے دس سالوں میں چند شہروں تک رسائی حاصل کی۔education scholarshipانھوں نے بتایا کہ تحریک انصاف حکومت نے احساس پروگرام کے تحت تعلیمی وظیفہ پالیسی کو مخصوص اضلاع تک محدود نہیں رکھا بلکہ اب یہ ملک گیر پروگرام بن چکا ہے جس میں لڑکیوں کو لڑکوں کی نسبت زیادہ وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اب محض پرائمری کے بچے ہی نہیں بلکہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات بھی وظیفہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ رواں برس احساس انڈر گریجوایٹس کے لیے 65 ہزار سکالرشپس رکھی گئی ہیں جو آئندہ سال بھی دی جائیں گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔