لاڑکانہ (پبلک نیوز) کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ کروانے پر ضلع قمبر شہدادکوٹ کے 671 پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قمبر ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر 27 اے ایس آئیز کی تنخواہیں روکنے کی ہدایات جاری کیں۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار پر 68 ہیڈ کانسٹیبل اور 506 کانسٹیبل کی بھی جون کے مہینے کی تنخواہ روکی گئی ہے۔ ایس ایس پی قمبر ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران و اہلکار کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر تنخواہیں لے سکتے ہیں۔ جب تک ویکسین نے کرائی جاتی، تنخواہیں نہیں ملیں گی۔