کوئٹہ (پبلک نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً پندرہ کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع تاریخی سیاحتی مقام کی حیثیت رکھنے والی ہنہ جھیل خشک ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہنہ جھیل مشہور سیاحتی مقام ہے۔ کوئٹہ آنے والے سیاح ہنہ جھیل کی سیر کرنے لازمی جاتے ہیں۔ برف باری اور بارشیں نہ ہونے سے جھیل خشک ہو گئی۔ جھیل خشک ہونے سے سیاحت متاثر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ہنہ جھیل خشک ہونے سے آبی کوچنگ کھیل بھی منسوخ کر دئیے گئے۔