ضلع کونسل فیسوں کی ادائیگی اب اراضی ریکارڈ سنٹر پر قائم بنک آف پنجاب کاونٹرز میں ہو سکے گی

ضلع کونسل فیسوں کی ادائیگی اب اراضی ریکارڈ سنٹر پر قائم بنک آف پنجاب کاونٹرز میں ہو سکے گی
لاہور:‌پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اراضی ریکارڈ خدمات سے متعلقہ فیس کی ادائیگی کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر قائم بنک آف پنجاب کے کاونٹر پر ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کی فیس کی ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے لینڈ ریکارڈ سسٹم کو جدید نظا م پر استوار کیا جا رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عوام کو اراضی ریکارڈ کی باسہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ صارفین کو ضلع کونسل فیس کی ادائیگی کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل آفس کے چکر اور پریشانی کے پیش نظرپنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اراضی ریکارڈ خدمات سے متعلقہ فیس کی ادائیگی کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر قائم بنک آف پنجاب کے کاونٹر پر ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کی فیس کی ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کا چالان بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے ہی ملے گا۔ اس اقدام سے صارفین واجب الادا فیس کی ادائیگی کے لیے مختلف جگہوں پر جانے کے بجائے سنٹر پر قائم بنک آف پنجا ب کے کاونٹر پر ہی ضلع کونسل اور تحصیل کونسل فیس جمع کر واسکیں گے جس سے نا صرف ٹائم کی بچت ہو گئی بلکہ عوام کو دیگر پریشانیوں سے بھی نجات مل جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے اراضی ریکارڈ خدمات کی بلاتعطل اور آسان فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔