پنجاب رینجرز کےزیرِ اہتمام کچی مند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنجاب رینجرز کےزیرِ اہتمام کچی مند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: پنجاب رینجرز کےزیرِ اہتمام کچی مند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز ( پنجاب) کے زیرِ اہتمام مرالہ کے نواحی علاقے کچی مند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچی مند کے فری میڈیکل کیمپ میں مستحق لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات مہیا کی گئیں، فری میڈیکل کیمپ سے 211 افراد نے استفادہ حاصل کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مقامی لوگوں اور کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا،علاقہ مکینوں نے عوامی فلاح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News