ویب ڈیسک: کراچی میں امریکی تعاون سے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے معاونت جاری ہے۔
تفصیلات میں قطر اسپتال میں امریکی تعاون یو ایس ایڈ سے جدید موبائل ٹی بی وینز اور ایکسرے مشینوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یو ایس ایمبیسیڈر ڈونلڈ بلوم نے امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے قطر ہسپتال میں تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بھی شرکت کی۔ ڈونلڈ بلوم اور عذرا پیچوہو نے مختلف وارڈ کا دورہ کیا۔ ٹی بی فری ایمبولینس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔