(ویب ڈیسک)سیالکوٹ جہاں دورِ حاضر میں جدید سے جدید علاج اور نت نئے طبی طریقے متعارف کروائے جا رہے ہیں، وہیں حکمت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے شہر سیالکوٹ میں حکمت کے شعبے سے وابستہ حکماء کی جانب سے نبض کے ذریعے بیماری کی تشخیص پر مشتمل ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مرد و خواتین کا نبض کے ذریعے معائنہ کیا گیا، جہاں انہیں پرانی سے پرانی بیماریوں کی تشخیص، علاج سے متعلق مکمل رہنمائی اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر آرگنائزر حکیم محمد عثمان اسد نے کہا نبض کے ذریعے بیماری کی درست تشخیص ممکن ہے، بشرطیکہ اس فن کو دیانت اور علم کے ساتھ اپنایا جائے۔ حکومت اگر اس شعبے کی سرپرستی کرے تو عوام کو بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔
حکیم محمد زمان اور حکیم ذوالقرنین نے بتایا کہ آج کے فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام میں حکمت کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔ لوگ مہنگے علاج سے تنگ آ چکے ہیں، حکمت ایک سستا اور مؤثر متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔
پرانی بیماریوں میں حکمت کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت جعلی عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔