پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوطلباءسےفیس لینے سے روک دیا

پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوطلباءسےفیس لینے سے روک دیا
کیپشن: پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوطلباءسےفیس لینے سے روک دیا

ویب ڈیسک: پرائیوٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبا کی فیس مقرر کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 
تفصیلات کے مطابق  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیوٹ میڈیکل کالجز کو طلبا سے فیس لینے سے روک دیا۔ پرائیوٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز سیشن 2024-25 میں داخلہ لینے والے طلبا سے فیس وصول نہ کریں ۔
وزیر اعظم نے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں فیس کی تعین کے حوالے سے ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی حتمی سفارشات تک نئی فیس وصول نہیں ہو گی ۔ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں کمیٹی پرائیوٹ میڈیکل کالجز کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے تمام متعلقہ یونیورسٹیز اور کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

Watch Live Public News