وادی نیلم: پاک فوج کی جانب سےجمبر میں فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد

وادی نیلم: پاک فوج کی جانب سےجمبر میں فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد
کیپشن: وادی نیلم: پاک فوج کی جانب سےجمبر میں فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد

ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے وادی نیلم کے دور افتادہ علاقے "جمبر" میں فری سرجیکل آئی کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے وادی نیلم کے پسماندہ علاقے جمبر میں الشفاء ٹرسٹ کے تعاون سے فری سرجیکل آئی  کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، آپریشنز کیے گئے ،انہیں مفت ادویات اور مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج نہ صرف ملک کے دفاع میں پیش پیش ہے بلکہ عوامی خدمت کے میدان میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

فری میڈیکل کیمپ جیسی کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاک فوج قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

Watch Live Public News