ویب ڈیسک: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کی طبی مصنوعات اور انجیکشنز کے بعض بیچوں کی فروخت فوری طور پر بند کر کے کمپنی کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں درج ذیل اشیاء کے بیچوں کی تفصیلات اور ان کی واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹیلرز کے پاس جانوروں کے اداروں کے ساتھ متعلقہ مصنوعات کی کھیپ موجود ہے تو انہیں فوری طور پر واپس کر دیا جائے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی مصنوعات کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں۔
مذکورہ آئٹمز بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ مصنوعات کی سپلائی فوری طور پر روک دیں اور ان مصنوعات کو اپنی مارکیٹوں سے واپس لے لیں۔
کیپشن: میڈیکل الرٹ، یہ انجیکشن ہرگز استعمال نہ کریں!