ویب ڈیسک: معروف صحافی عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی۔ انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔
گرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔