موبائل فونز   پر جی ایس ٹی   18 فیصد کرنے کی تجویز

موبائل فونز   پر جی ایس ٹی   18 فیصد کرنے کی تجویز

(ویب ڈیسک ) موبائل فونز   کو 18 فیصد سٹینڈرڈ ریٹ پر ٹیکس  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آج قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے   بجٹ 2024-25  پیش کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فونز   کو 18 فیصد سٹینڈرڈ ریٹ پر ٹیکس  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔رعایتی نرخ مارکیٹ میں چند مخصوص اشیاء کو فائدہ پہنچاتے ہوئے بگاڑ پیدا کرتے ہیں ۔ جبکہ سٹینڈرڈ ریٹس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ  مندرجہ بالا وجوہات کی بناء پر تجویز ہے کہ موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز  پر سیلز ٹیکس کا سٹینڈرڈ ریٹ لاگو کیا جائے۔

Watch Live Public News