لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار محمد عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بولیاں لگانے والوں کو ایک بار پھر شکست ہو گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہیںڈل سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سر توڑ کوشش کے باوجود اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بولیاں لگانے والے ہار سے دو چار ہو گئے ہیں۔
بولیاں لگانے والوں کو سر توڑ کوشش کے باوجود ایک بار پھر شکست ہوئی۔صادق سنجرانی صاحب کے ایوان بالا کا چئیرمین منتخب ہونے پر اتحادیوں اور پاکستان تحریک انصاف کو مبارکباد!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 12, 2021
نومنتخب چیئرمین سینیٹ کے لیے انھوں نے لکھا کہ صادق سنجرانی کے ایوان بالا چئیرمین منتخب ہونے پر اتحادیوں اور پاکستان تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔