ڈیپ فیک نے بیلجیئم کے کرس اومے کو بھی ٹام کروز بنا دیا۔ اس نے ہالی وڈ سپر سٹار کے جیسا چہرہ تیار کیا، اپنے چہرہ پر چپکایا اور آواز کی بھی نقل تیار کر لی۔ مشن امپاسیبل کے چہرے سے اس نے سب کچھ پاسیل بنا لیا۔
ویب ڈیسک: آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعہ آئی ٹی ماہرین کو ماموں بنانے والے ٹام کروز کا ذکر تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔ جعلی ٹام کروز نے ایک ایسی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جو ڈیپ فیک کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ ڈیپ فیک بنیادی طور پر ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو کسی بھی شخص کا ہوبہو چہرہ بنا سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اس وقت بھی کام آتی ہے جب آپ نے کوئی ایسی ویڈیو بنانی ہو جس میں ڈبل رول دکھانا مقصود ہو تو آپ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہو بہو چہرہ تیار کریں، استعمال کریں اور ویڈیو تیار کر لیں۔ اگر کوئی اس تکنیک سے واقف نہیں تو لازمی طور پر پہچان نہ نہیں پائے گا۔