کورونا کی نئی لہر، اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کورونا کی نئی لہر، اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد (پبلک نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے فیصلے، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وفاقی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہری کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ دفعہ 144 فوری طور پر دو ماہ کے لئے نافذ العمل ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔