ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز ملازمین کو 2 مہینوں کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگیوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے ٹی ایم اے ملازمین کیلئے رمضان میں بڑے ریلیف کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ نےمتعلقہ حکام کوڈیڑھ ارب روپے ترجیحی بنیادوں پرجاری کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ ملازمین کو 2 مہینوں کی تنخواہیں،پنشنز اداکی جائیں تاکہ ان ملازمین کورمضان کے دوران اور عید پر کوئی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ٹی ایم ایزملازمین کوکئی مہینوں سےتنخواہوں، پنشنز دائیگیوں کامسئلہ درپیش ہے، رمضان اورعید کے لئے ان ملازمین کوتنخواہوں،پنشنزکی ادائیگی کابندوبست کیاجائے۔