پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو روزہ امن میلہ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میلے کے انعقاد کا مقصد امن و خوشحالی کو اجاگر کرنا ہے،مقامی اور افغان طلبہ و طالبات نے ثقافتی اور روایتی سٹالز سمیت مختلف دیگر سٹالز لگاۓ جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔
روایتی کھانوں کے سٹالز بھی توجہ کا مرکز رہے۔میلے میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے امن میلے کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔