کابینہ کا اہم فیصلہ، مختلف تعیناتیوں ،آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم

کابینہ کا اہم فیصلہ، مختلف تعیناتیوں ،آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  حکومت نے مختلف تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم کردیا۔

شہبازشریف حکومت کا اہم فیصلہ، مختلف تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم کردیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کااختیار وزیروں،مشیروں،وزراء مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سےوفاقی کابینہ نے سفارشات کی منظوری  دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بطوروزیراعظم عمران خان نے یہ اختیاراپنے پاس رکھا تھا،   وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سفارشات کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے، ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیر اعظم کا اختیار ختم کردیا گیا، ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر،وزیرمملکت یامشیر کی منظوری سے ہوگی،ریسرچ ایسوسی ایٹس،ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکریٹری کی منظوری سے ہوگی،  ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری ہوگی،  تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔