پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12 مئی ، 2021
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند نظر نہیں، وہاں عید جمعرات کو منائی جائےگی۔۔فلسطین کے واقعے پر ہمیں بےپناہ تشویش ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں وزیراعظم نے اس معاملے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بات کی، عید کے بعد سعودی اعلیٰ حکام کا وفد پاکستان آرہا ہے، پاکستانیوں کےلیے سعودی عرب میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے، عرصہ دراز سے کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔عید سے پہلے فلسطینیوں پر اسرائیل نے قیامت ڈھادی، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری، 36 سے زائد شہید، دس بچے بھی شامل، سفاک اسرائیل کے 80 جنگی طیاروں نے غزہ پر بم برسائے، فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بھائی اور باپ کے جنازے میں معصوم بچے کی بےبسی نے سب کو رلادیا۔۔فلسطینیوں کےخلاف ریاستی دہشت گردی بلا روک ٹوک جاری ہے، شیریں مزاری کہتی ہیں نہتے مسلمانوں کو القدس میں نماز پڑھنے سے روکا گیا، غزہ میں بچوں سمیت مظلوموں کو ناحق قتل کیا گیا، اقوام متحدہ اور دنیا محض تشویش کے اظہار پر اکتفا نہیں کرسکتے، او آئی سی کو بھی فلسطین اور کشمیر پر روایتی انداز سے ہٹ کر آگے بڑھنا ہوگا۔جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں صرف مذمت سے کچھ نہیں ہوتا، اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اس جارحیت پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔