شمالی وزیرستان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف ایکشن

شمالی وزیرستان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف ایکشن

 وزیرستان( پبلک نیوز) شمالی وزیرستان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے خلاف تھانہ میرعلی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مولوی رفیع اللہ سکنہ حیدرخیل میر علی نے کل شام اپنی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ کل (12 مئی کو) گاؤں حیدرخیل میں عید الفطر منائی جائے گی۔ مولوی رفیع اللہ کے علاوہ دیگر ملزمان نے جھوٹی شہادت اور آپس میں ملی بھگت کر کے غیر اسلامی طریقہ سے چاند کا اعلان کیا۔

تھانہ میرعلی پولیس نے رمضان آرڈیننس 1981کی دفعہ 3/4 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

خیال رہے کہ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا تھا، ساتھ انھوں نے کمیٹی ممبران اور شہادتوں کی فہرست بھی جاری کی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔