مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا عید کا چاند نظر آنے کا اعلان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا عید کا چاند نظر آنے کا اعلان

پشاور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کی مسجد قاسم میں مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند نظر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی شہاب الدین کی سربراہی میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر آنے کے حوالے سے شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ مفتی پوپلزئی کے مطابق مردان، چارسدہ، صوابی اور کوہاٹ سمیت متعدد علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد کی مقامی کمیٹی نے 23 شہادتیں موصول کی ہیں۔ شہادتوں کو پرکھنے کے بعد مقامی کمیٹی نے کل یعنی بروز جمعرات بمطابق 13 مئی 2021 کو عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ موصول ہونے والی تمام شہادتیں زونل کمیٹی کو بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔