پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،13مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،13مئی2021

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل ملک بھر میں عوام عید منائیں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔ شہبازشریف کانام بلیک لسٹ پرنہیں تھا۔ کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی ہے۔

پشاور کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کئی ممالک میں مسلمان کل عیدالفطرمنائیں گے، ایران،افغانستان،سعودی عرب میں کل عیدہوگی، یواےای،کویت،انڈونیشیا،سنگاپور،ملائیشیامیں بھی کل عیدہوگی، بھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں پر پرسوں عید منائی جائے گی۔

لاہور اور اس کےگردونواح میں طوفانی بارش، بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار.

پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ‏اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔