پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتارکرلیا گیا

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتارکرلیا گیا
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئرنائب صدر شیریں مزاری اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) وسطی پنجاب کی صدر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدکوگرفتارکرلیا ہے، تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدرڈاکٹریاسمین راشد کو بھی لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے کی گئی ہے۔سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں۔ خٰیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی بیٹی ایمان مزاری نے کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔